Past perfect tense in Urdu (فعل ماضی مکمل):
اردو میں پہچان:
اردو کے ایسے فقرے جن کی آخر میں چکا ہے ،چکی ے، چکے تھے، وغیرہ آئیں تو وہ فقرے past perfect tense کے فقرے ہوتے ہیں مثلاً:
میں خط لکھ چکا تھا
وہ نماز پڑھ چکے تھے
ہم کھانا کھا چکے تھے
نوٹ
اردو کی ایسے فقرے جن کی آخر میں ا تھا ی تھا ے تھا یا لیا تھا لی تھی لئے تھے وغیرہ آئیں تو فقرے بھی اس tense کے فقرے ہوتے ہیں کریں مثلاً:
میں نے خط لکھا تھا
اس نے نماز پڑھ لی تھی
ہم نے ام کھا لئے تھے
فعل (verb) کی فارم:
اس tense میں verb کی تھرڈ فارم استعمال ہوتی ہے
امدادی فعل (helping verb) :
اس tense میں امدادی فعل had استعمال ہوتا ہے
جنرل کلیہ
Subject +had+ کی تھرڈ فارمverb+ object
مثبت(affirmative) فقرے:
اس tense کے مثبت فقروں کا ترجمہ ذیل کلئے کے مطابق کیا جاتا ہے یعنی سب سے پہلے فاعل subject پھر امدادی فعل had پھر verb کی تھرڈ فارم اور آخر میں مفعول کا ترجمہ کیا جاتا ہے
Subject +had+ کی تھرڈ فارمverb+ object
simple or affirmative sentences
English | Urdu |
Pakistan had won the match | پاکستان میچ جیت چکا تھا |
We had finished our work | ہم نے اپنا کام ختم کر لیا تھا |
You had deceived me | تم نے مجھے دھوکہ دیا تھا |
نفی (negative) فقرے:
اس tense کے فقروں کو نفی بنانے کیلئے امدادی فعل had کے فوراً بعد not لگایا جاتا ہے
Subject +had +not+ کی تھرڈ فارمverb+ object
English | Urdu |
We had not wasted our time | ہم نے اپنا وقت ضائع نہیں کیا تھا |
Arif had not told a lie | عارف نے جھوٹ نہیں بولا تھا |
He had not returned my book | اس نے میری کتاب واپس نہیں کی تھی |
سوالیہ (interrogative) فقرے:
گلوکوس والیاں بنانے کے لیے امدادی فعل had کو بکرے کی شروع میں یعنی subject سے پہلے لگایا جاتا ہے
Had +subject +کی تھرڈ فارمverb +object
English | Urdu |
Had you plucked the flowers? | کیا تم پھول توڑ چکے تھے |
Had he cleared his accounts? | کیا وہ اپنا حساب بےبےباقی کر چکا تھا تھا |
Had Ali put out the lamp? | ا کیا علی لیمپ بجھا چکا تھا |
نوٹ
اس tense میں عام طور پر دو کاموں کا ہونا ضروری ہوتا ہے جس میں ایک کام ختم ہو چکا ہوتا ہے اور دوسرا بھی شروع ہوتا ہے جو کام پہلے ختم ہوا اس کا ترجمہ past perfect tense کے مطابق کیا جاتا ہے مثلا
پولیس کے آنے سے پہلے چور بھاگ چکا تھا
The theif had escaped before the police arrived | پولیس کے آنے سے پہلے چور بھاگ چکا تھا |
بالا فکریہ میں چور کے بھاگ جانے کا کام پہلے انجام پا چکا ہے اس لیے فقرے کا اس حصے کا ترجمہ past perfect میں کیا گیا ہے جبکہ پولیس آنے کے کام بعد میں ہوا ہے لہذا فقرے کے حصے کا ترجمہ past indefinite میں کیا گیا ہے چند مثالیں ملاحظہ کریں
ٹرین کے آنے سے پہلے وہ ٹکٹ خرید چکا تھا
English | Urdu |
He had bought his ticket before the train arrived | ہٹرین کے آنے سے پہلے وہ ٹکٹ خرید چکا تھا |
After you had left I went to sleep | تمہاری جانے کے بعد میں سو گیا تھا |
They took their breakfast after they had washed | نہانے کے بعد انہوں نے ناشتہ کیا |
Exercise
1 میں تمام سوالات حل کر چکا تھا
2 انہوں نے اپنا فرض پورا کر دیا تھا
3 مالی پودوں کو پانی دے چکا تھا
4 اس نے میرا مطالبات تسلیم نہیں کیا تھا
5 انہوں نے بہت سے درخت نہیں لگائے تھے
6 میں نے اپنی جائیداد فروخت نہیں کی تھی
7 کیا اس نے سانپ مار دیا تھا
8 کیا زخمی مریض مر چکا تھا؟
9 تم نے اسے کیوںڈانٹا تھا؟
10 تم نے آف آئی کیوں پھیلائی تھیں؟
Practice
مد نظر رکھتے ہوئے مندرجہ ذیل فکروں میں موجود غلطیاں درست کریں Past perfect tense
1 I had solving all the sums
2 they have done their duty
3 the gardener has watered the plants
4 he had not accept my demand
5 they had not planting many plants
6 I have not sell my property
7 had he killing the snake
8 had the wounded patient dying?
9 why was you scolded him?
10 why are you spreading the rumours?